۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا مسرور عباس انصاری

حوزہ/ دونوں ممالک یمن میں جاری جنگ کے خاتمہ اور روضہ جنت البقیع کی تعمیر کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا مسرور عباس انصاری نے جمہوری اسلامی ایران اور سعودی عرب کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے نیک شگون قرار دیا ہے۔

مولانا مسرور انصاری نے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران و سعودی عرب کے مابین سفارتی تعلقات گزشتہ کئی دہائیوں سے کشیدہ تھے جس کے باعث خطے کا امن متاثر تھا اور اس کشیدگی کے باعث اسرائیل کی غاصبیت اور جابرانہ قبضے کو تقویت مل رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایران و عرب کے مابین تعلقات کی بحالی سے نہ صرف دو ملکوں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے بیچ اتحاد و اتفاق اور باہمی رواداری کو فروغ ملے گا۔ مولانا نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ آپسی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں تاکہ اسرائیل کی نابودی یقینی بن جائے اور خطے کے مسلم مملکتوں کو درپیش مسائل و مشکلات کا خاتمہ یقینی بن جائے۔

انہوں نے دونوں بااثر ممالک پر زور دیا کہ وہ یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں اور جنت البقیع پر عظیم الشان حرم تعمیر کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .